سائفر کیس: عمران خان کے جیل ٹرائل کی کابینہ سے منظوری لینے کا فیصلہ
اسلام آباد(بیورورپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے جیل ٹرائل کی کابینہ سے منظوری لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کا جیل ٹرائل کا فیصلہ چیف کمشنر اسلام آباد کے ذریعے وزارت قانون کو بھیجا جائے گا اور وزارت قانون وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد جیل ٹرائل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دے گی۔آئندہ سماعت سے قبل جیل ٹرائل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے فیصلے کی کاپی سپرنٹنڈنٹ جیل کو بھی بھیجی جائے گی۔واضح رہے کہ جوڈیشل آرڈر کے بعد جیل ٹرائل کی کابینہ سے منظوری کا فیصلہ کیا گیا۔