190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس؛ عمران خان کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری

 اسلام آباد(بیورورپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ نیب تحقیقات اور 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس  میں جیل ٹرائل کا نوٹی فکیشن جاری ہوگیا۔دونوں مقدمات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے وزارت قانون و انصاف نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں ان مقدمات کی سماعت کرے گی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ٹرائل جیل ہی میں کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے منگل کے روز جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں سائفر کیس کی سماعت کی ، جس میں  جیل حکام نے عدالت میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ملزمان عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو پیش نہیں کرسکتے۔ اسلام آباد پولیس کو اضافی سیکورٹی کے لیے خط لکھا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کو سنجیدہ نوعیت کے سکیورٹی خدشات ہیں۔بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل جیل ہی میں ہوگا ۔ میڈیا کو بھی جیل ٹرائل کور کرنے کی اجازت ہوگی، جو بھی ٹرائل دیکھنے کی خواہش رکھتا ہو اسے بھی اجازت ہوگی۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept