’’اگر مگر بہت ہوگئی، زلمی ٹیم کے ہوم میچز پشاور میں کروائے جائیں‘‘
لاہور(بیورورپورٹ) پشاور زلمی کی جانب سے ہوم میچز کا مطالبہ زور پکڑ گیا، فرنچائز کی جانب سے پی سی بی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل 9 میں ٹیم کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر میچز کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے۔فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ اگر مگر بہت ہوگئی، زلمی ٹیم کے ہوم میچز پشاور میں کروائے جائیں۔یاد رہے کہ پی ایس ایل 9کے شیڈول سمیت مختلف معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، پی سی بی نے جو 2مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال کیے ان میں پشاور شامل نہیں ہے۔گزشتہ چند سیزنز میں بھی وہاں میچز کی بات چلتی رہی مگر بوجوہ ابھی تک زلمی ٹیم کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر ایک بھی میچ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا ہے۔