حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں مزید ایک دن کی توسیع

غزہ(مانیٹرنگ ٖڈیسک)حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں 7 ویں روز تک توسیع ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان پچھلی شرائط کے تحت ہی جنگ بندی میں جمعہ تک توسیع ہوگئی ہے۔دونوں فریقوں کے درمیان آج جنگ بندی ختم ہونے سے محض 10 منٹ قبل معاہدے پر اتفاق ہوا۔ثالثی کرانے والے قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے بتایا کہ اس دوران غزہ میں امداد فراہم کی جائے گی اور فریقین جنگ سے باز رہیں گے۔معاہدے کے تحت حماس اور اسرائیل اپنے ہاں موجود ایک دوسرے کے قیدیوں کو رہا کریں گے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept