منی لانڈرنگ کیس؛ مونس الہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

 لاہور(بیورورپورٹ)ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔عدالتی حکم پر مونس الہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔ مختلف جگہوں پر مونس الہی سے متعلق اشتہارات آویزاں کردیے گئے۔ اشتہار کے متن کے مطابق مونس الہی روپوش ہیں اور عدالت میں پیش نہیں ہورہےاسپیشل سینٹرل عدالت کے جج نے منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری کی کارروائی شروع کی۔ مونس الہی کو آج عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دی گئی تھی۔ ایف آئی اے نے چالان عدالت جمع کرا رکھا ہے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept