پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلیے آسٹریلیا روانہ
لاہور(بیورورپورٹ) پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے آسٹریلیا روانہ ہوگئی، قومی اسکواڈ براستہ دبئی سڈنی سے کینبرا پہنچے گا۔ٹیم میں 18 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ مینجمنٹ کے دو ارکان ڈاکٹر سہیل اور شاہد اسلم اسکواڈ کو بعد میں جوائن کریں گے۔ بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک اور ہائی پرفارمنس کوچ سائمن گرانٹ ہیلمٹ آسٹریلیا میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔ شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے۔