گوگل ایپ میں سرچ بار کی جگہ تبدیل کرنے کی تیاری

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) 2021 میں آزمائے جانے کے بعد گوگل ایپ اینڈرائیڈ میں دوبارہ اسکرین پر نیچے کی جانب سرچ بار متعارف کرانے کے لیے آزمائش کر رہی ہے۔ابتدائی مراحل میں موجود یہ فیچر گوگل ایپ 14.48.26.29 بِیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے جس میں اس سرچ بار کو گول کناروں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ فیچر بڑی اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں سرچ کے آپشن تک رسائی میں آسانی فراہم کرے گا۔گوگل کی جانب سے یہ ڈیزائن فی الحال آزمائش کے لیے جاری کیا گیا ہے لیکن پیش کیے گئے اسکرین شاٹ میں اوپر کی جانب موجود خالی جگہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس پر ابھی کام تمام نہیں ہوا ہے۔تکمیل کے بعد اس حصے میں سجسٹڈ ایکشن اور منی وجٹس کے ساتھ ڈسکوور آرٹیکل کے آپشنز منتقل کر دیے جائیں گے۔اپ ڈیٹ کے بعد ’ڈسکوور‘ آپشن کے نام کو ’ہوم‘ سے بدل دیا جائے گا۔گوگل ایپ اس کے ساتھ کچھ چھوٹی چھوٹی سیٹنگز بھی متعارف کرائے گی۔ نئی ’پرائیویسی اینڈ سیفٹی‘ سیٹنگز میں سیف سرچ، پرسنل رزلٹز اور پرسنلائزیشن جبکہ ’ادر سیٹنگز‘ میں تمام دیگر سیٹنگز شامل ہوں گی۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept