پاکستانیوں سے شادی کرنے والے افغان باشندوں کی درخواست منظور
پشاور(بیورورپورٹ)پاکستانیوں کے شادی کرنے والے افغان باشندوں کی اوریجن کارڈ دینے کی درخواست عدالت نے منظور کرلی۔ہائی کورٹ میں پاکستانیوں سے شادی کرنےو الے افغان باشندوں کی پاکستان اوریجن کارڈ کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے کی، جس میں وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثنا اللہ پیش ہوئے ۔ دوران سماعت درخواست گزاروں کی جانب سے سیف اللہ محب کاکاخیل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزاروں کو قانون کے مطابق اپلائی کرناچاہیے، جس پر درخواست گزار کے وکیلنے مؤقف اختیار کیا کہ پی او سی کارڈ کے ذریعےکوئی بھی غیرملکی پاکستانی شہری کے تمام حقوق حاصل کرسکتا ہے۔ پی او سی کارڈ کا حامل شخص پاسپورٹ اور ووٹ نہیں ڈال سکتا۔بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے 109 افغان باشندوں کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں نادرا ایکٹ کے تحت پاکستان اوریجن کارڈ دینے کا حکم جاری کردیا۔