واٹس ایپ نے سیکرٹ کوڈ فیچر متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کو اپنی گفتگو خفیہ رکھنے کے لیے نیا سیکریٹ کوڈ فیچر متعارف کرا دیا۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی حساس گفتگو کو مخصوص پاسورڈ کی مدد سے پوشیدہ رکھ سکیں گے۔اس فیچر کو صارفین کے لیے پرائیویسی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اضافی حفاظتی جہت قرار دیا گیا ہے جس کے سبب کسی اجنبی کا واٹس ایپ میں گھس کر چیٹس پڑھنا مشکل ہوجائے گا۔سیکریٹ کوڈ، چیٹ لاک نامی ایک اور فیچر پر مبنی ہے جس کا اعلان واٹس ایپ نے مئی میں کیا تھا۔ اس فیچر میں چیٹس ایک علیحدہ فولڈر میں چلی جاتی ہیں اور ان تک رسائی حاصل کرنے کے لیے صارف کو ڈیوائس کے پاسورڈ یا بائیو میٹرک کی ضرورت ہوتی ہے۔واٹس ایپ کے مطابق ہر چیٹ کے لیے ایک منفرد پاسورڈ (جو فون ان لاک کرنے کے پاسورڈ سے ہٹ کر ہو) رکھنے کا مقصد صارفین کو پرائیوسی کی ایک اضافی جہت کا فراہم کرنا ہے۔کمپنی کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ صارفین کے پاس لاک کی گئی چیٹس کو فہرست سے چھپانے کا آپشن ہوگا، جس کو وہ بعد میں سرچ بار میں صرف پاسورڈ لکھ کر ہی ڈھونڈ سکیں گے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept