< > 98 فیصد سے زائد ڈپازٹرز کو تحفظ فراہم کردیا، ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن

کراچی(بیورورپورٹ)بینک دولت ِ پاکستان کے ذیلی ادارے ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن (ڈی پی سی) نے اپنی تیسری سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 2022-23ء جاری کردی، جس کا مقصد اس کے رکن بینکوں میں ڈپازٹس کے تحفظ کے حوالے سے بینک ڈپازٹرز اور عوام النّاس میں آگہی کا فروغ ہے۔رپورٹ میں ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن کی جانب سے ڈپازٹرز کی رقوم کے تحفظ، مالی استحکام کو تقویت دینے اور ڈپازٹ کے تحفظ کو مسلسل بڑھانے کے حوالے سے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا۔رپورٹ میں اعدادوشمار اور تصاویر کے ذریعے ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن کے ڈپازٹ کے تحفظ کے حجم اور دائرہ کار کو پیش کیا گیا ہے، جو کارپوریشن کے حفاظتی حصار کی واضح تصویر کشی کرتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن نے پاکستان میں شیڈول بینکوں کے کْل 73 ملین ڈپازٹرز میں سے 98 فیصد سے زائد ڈپازٹرز کے ڈپازٹس کو تحفظ فراہم کردیا ہے، رپورٹ میں “ڈپازٹ کے تحفظ کو جانیے” کے عنوان سے عوام کی آگہی پر بھی توجہ دی گئی ہے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept