اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائے، امریکا

امریکا نےاسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ غزہ میں عام شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے۔امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ غزہ  میں عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ اخلاقی ذمے داری کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک ضرورت بھی ہے۔امریکی سیکرٹری دفاع  نے کیلی فورنیا میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عام شہریوں کی جانوں کے تحفظ اور انسانی امداد کی بلارکاوٹ ترسیل کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالتے رہیں  گے۔ یہ نہ صرف اہم ترین کام ہے بلکہ بہترین حکمت عملی بھی ہے۔لائیڈ آسٹن نے کہا کہ آپ یہ جنگ صرف شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنا کر ہی جیت سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس نوع کی جنگ میں عام شہری آبادی کو  مرکزی اہمیت  حاصل ہوتی ہے اور اگر اس آبادی کو دشمن کے  رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے تو  پھر اس حکمت عملی سے فتح  شکست  میں بدل جاتی ہے۔امریکی سیکریٹری دفاع کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے حماس پر  جنگ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے غزہ میں پھر  سے شدید بمباری شروع کردی ہے اور ایک ہی روز میں 700سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔فلسطینی نیوز  ایجنسی ’ وفا ‘ کے مطابق جاری جنگ میں 16 ہزار سے  زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں ساڑھے ہزار بچے اور ساڑھے چارہزار خواتین شامل ہیں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept