شمالی تنزانیہ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں افراد ہلاک

ڈوڈوما(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی تنزانیہ میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 47 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہو گئے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلعی کمشنر جینتھ مایانجا نے اپنے بیان میں بتایا کہ شدید بارشوں کے باعث دارالحکومت ڈوڈوما سے تقریباً 300 کلومیٹر شمال میں واقع شہر کاٹیش شدید متاثر ہوا ہے۔کمشنر جینتھ مایانجا نے مزید کہا کہ شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے علاقے کی کئی سڑکیں کیچڑ، پتھروں اور اکھڑے ہوئے درختوں کی وجہ سے بند ہوگئی ہیں۔مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تنزانیہ کے شمالی علاقے مانیارا میں علاقائی کمشنر ملکہ سینڈیگا نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 47 اموات اور 85 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی اور ساتھ ہی خبردار کیا کہ اموات میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔دوسری جانب تنزانیہ کی صدر نے لوگوں کو بچانے کے لیے مزید اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا کہ ہم اس واقعے سے بہت حیران ہیں۔واضح رہے کہ مشرقی افریقا غیر معمولی خشک سالی کا سامنا کرنے کے بعد، گزشتہ کئی ہفتوں سے طوفانی بارشوں اور سیلاب کی زد میں ہے جو ایل نینو موسمی رجحان سے منسلک ہے۔

ایل نینو کیا ہے؟

ایل نینو ایک قدرتی طور پر واقع ہونے والا موسمی نمونہ ہے جو بحر الکاہل میں شروع ہوتا ہے اور دنیا بھر میں گرمی کو بڑھاتا ہے، جس سے کچھ علاقوں میں خشک سالی ہوتی ہے اور دوسری جگہوں پر شدید بارش ہوتی ہے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept