جی ٹی اے گیم کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) تمام گیمز میں سب سے زیادہ متوقع گیم جی ٹی اے 6 بہت جلد ریلیز ہونے والا ہے۔بی بی سی کے مطابق Rockstar Games نے اعلان کیا ہے کہ گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 کے ٹریلر کی نقاب کشائی آج 5 دسمبر کو کی جائے گی۔ تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ گیم اصل میں کب ریلیز ہوگا۔جی ٹی گیم سیریز کے مداح بہت پرجوش ہیں اور X پر Rockstar کی جانب سے گیم کے ٹریلر کے اعلان کے صرف دو گھنٹے کے اندر ہی پوسٹ کو 26 ملین ویوز مل چکے ہیں۔واضح رہے کہ راک اسٹار گیمز کو گرینڈ تھیفٹ آٹو 5 کو جاری کیے ہوئے 10 سال ہوچکے ہیں جو Minecraft کے بعد اب تک کا دوسرا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ویڈیو گیم ہے جس کی 185 ملین سے زیادہ کاپیاں فروخت ہوئی ہیں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept