غیرشرعی نکاح کیس؛ عمران خان کیخلاف خاورمانیکا کے گھریلو ملازم کا بیان قلمبند

 اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس میں خاورمانیکا کے گھریلو ملازم اور کیس کے گواہ محمد لطیف نے بیان قلمبند کرادیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔خاورمانیکا کے گھریلو ملازم اور کیس کے گواہ محمد لطیف نے بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے گھر آتےتھے۔عدالت نے کیس کے قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل طلب کرتے ہوئے غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept