وزارت خزانہ نے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کردیے

اسلام آباد(بیورورپورٹ) وفاقی وزارت خزانہ نے عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو مزید فنڈز جاری کردیے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کو 17 ارب 40 کروڑروپے جاری کردیے گئے ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ وزارت خزانہ نے اس سے قبل 10 ارب روپے جاری کیے تھے اور اب تک مجموعی طور پر الیکشن کمیشن کو 27 ارب 40 کروڑ جاری کیے جاچکے۔واضح رہے کہ بجٹ میں الیکشن کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز اس حوالے سے سیکرٹری خزانہ نے الیکشن کمیشن میں ملاقات بھی کی تھی۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept