ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل ہی کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا کو خبردار کردیا
قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران ایسی کرکٹ کھیلیں گے جو دونوں ممالک کے فینز کو پرجوش کرے۔پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ بیٹنگ کے دوران ہمیں رنز بنانے کی رفتار تیز کرنی ہوگی، اگر بالرز 20 وکٹیں لیں گے تو ہمارے لیے پلانز پر عملدرآمد کرنا آسان ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بالنگ میں کافی آپشنز موجود ہیں، سڈنی میں گیند ریورس ہوتا ہے، اس وسیم جونیئر کو ساتھ لائے ہیں جبکہ خرم شہزاد اور میر حمزہ دونوں ڈومیسٹک کے پرفارمر ہیں۔شان مسعود نے کہا کہ امام الحق اور عبداللہ شفیق اوپننگ کریں گے جبکہ بابراعظم نمبر 4 پر کھیلیں گے، سرفراز احمد کو محمد رضوان پر ترجیح دیں گے۔ٹیسٹ کپتان نے مزید کہا کہ آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر دنیائے کرکٹ کے بہترین ایمبیسڈر ہیں تاہم یہ سیریز انکے لیے مختلف چیلنجز سے بھرپور ہوگی۔