پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 16 فیصد کمی
اسلام آباد(بیورورپورٹ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق جولائی سے نومبر 2023 کی مدت میں ملک میں 64 لاکھ 50 ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16فیصد کم ہے، گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 5,418,000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔دوسری جانب ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیاد پرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 30 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1271 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.55 فیصد زیادہ ہے۔ مزید برآں ملک میں دالوں کی قیمت میں نومبر کے دوران عمومی کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق نومبر کے دوران دال مسور اوسط ریٹل قیمت 320.98 روپے فی کلو گرام ریکارڈ کی گئی۔