اے ڈی بی نے تقریباً 66کروڑ ڈالر مالیت کے تین منصوبوں کی منظوری دیدی
اسلام آباد(بیورورپورٹ)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 65کروڑ 88لاکھ ڈالر مالیت کے تین منصوبوں کی منظوری دے دی۔اے ڈی بی کی جانب سے 30کروڑ ڈالر امپرووڈ ریسورس موبلائزیشن اینڈ یوٹیلائزیشن ریفارمز پروگرام کے لیے منظور کیے گئے ہیں جبکہ ساڑھے27کروڑ ڈالر کی اضافی فنانسنگ سندھ کے لیے جاتی سندھ سیکنڈری ایجوکیشن امپروومنٹ پراجیکٹ کے لیے منظور کی گئی ہے۔اس کے علاوہ، 8 کروڑ ڈالر کا رعایتی قرضہ خیبر پختونخوا فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پراجیکٹ کے لیے منظور کیا گیا ہے۔اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق منصوبے پائیدار گروتھ اینڈ ڈویلپمنٹ کے اہداف کے حصول کے لیے منظور کیے گئے ہیں، منصوبوں کے تحت مقامی وسائل کو متحرک بنانے، سیلاب سے متاثر ہونے والے اسکولوں کی بحالی اور فوڈ سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے زیرہ پیداوار بڑھانے پر فوکس کیا جائے گا۔پاکستان کو ملنے والی فنانسنگ گزشتہ سال آنے والے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے اثرات سے نکلنے اور واپس طویل المعیاد ترقی کی راہ پر آنے میں مدد ملے گی۔