جونئیر ہاکی ورلڈکپ؛ پاکستان اور نیدرلینڈز کا میچ ڈرا ہوگیا
جونئیر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ 3-3 گولز سے برابر ہوگیا۔ملائشیا کے شہر کوالمپور میں کھیلے جانے والے جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیدرلینڈ کے مابین سنسنی خیز میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔پاکستان کی جانب سے پہلا فیلڈ گول 32ویں منٹ میں ارشد لیاقت، دوسرا گول پینلٹی کارنر کے ذریعے 36ویں منٹ میں محمد سفیان خان جبکہ تیسرا گول 55ویں منٹ میں پینلٹی اسٹروک کے ذریعے ارباز احمد نے اسکور کیا۔نیدر لینڈ کی جانب سے پہلا گول 21ویں منٹ میں بورس، دوسرا گول 30 ویں منٹ میں کیسپر جبکہ تیسرا گول 47ویں منٹ میں اولیور نے اسکور کیا۔پاکستان ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ دوسرا میچ 7 دسمبر کو نیوزی لینڈ جبکہ تیسرا میچ 9 دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گا۔