دوران لڑائی گمبھیر نے سری سانتھ کو کن الفاظوں سے پکارا؟

سابق بھارتی کرکٹر ایس سری سانتھ اور گوتم گمبھیر میدان پر ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سابق بھارتی فاسٹ بولر اپنے ہم وطن گوتم گمبھیر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لیجنڈز لیگ میں میچ کے دوران تلخ کلامی کے دوران اوپنر مسلسل مجھے ف ک آف! فکسر کہہ کر مخاطب کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ میدان پر جھگڑے کے دوران بھی وہ مسلسل انہیں الفاظوں کا چناؤ کررہے تھے جو ایک نامناسب رویہ ہے، میری جانب سے انہیں لفظ بھی برا نہیں کہا گیا۔ گمبھیر سے صرف اتنا ہی کہا کہ تم کیا کہہ رہے ہو اور ہنسا جس سے وہ مزید بھڑک گئے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں انکا تعلق کس جماعت سے ہے اور وہ کیا کرسکتے ہیں لیکن میں ایک عام سا شہری ہوں، انکے پاس بہت پیسے ہیں میرے خلاف خرچ کرنے کیلئے لیکن میرے پاس ایسا کچھ نہیں۔سری سانتھ نے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گمبھیر 2013 میں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سے منسلک کررہے ہیں، جو میرے کیرئیر کیلئے ایک چیلنجنگ دور تھا، جو کام نہیں کیا اسکی وجہ سے مجھے میرے خاندار اور میری ریاست کو بہت کچھ برداشت کرنا پڑا۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept