پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ ریجن میں 45 کانسٹیبلان کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی دیدی گئی،
گوجرانوالہ (بیورورپورٹ ) پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ ریجن میں سروس ریکارڈ بہتر ہونے اچھی شہرت اور کام میں دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے 45 کنسٹیبلان کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی۔ ایس ایس پی پٹرولنگ عبدالوہاب اور ڈی ایس پی پٹرولنگ ملک محمد نعیم نے نئے پرموٹ ہونے والے ہیڈ کانسٹیبلان کو رینک لگائے اور انہیں مبارکباد دی۔ ایس ایس پی پٹرولنگ عبدالوہاب نے نئے پرموٹ ہونے والے افسران کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ کا ایک اہم حصہ ہیں۔ ترقی یاب ہونے سے ان کے کندھے پر ذمہ داریوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے اور انہیں یقین ہے کہ وہ ان ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں گے اور اپنے کام کو بوجھ نہیں سمجھیں گے۔ محکمانہ ترقی ہر افسر و اہلکار کا بنیادی حق ہے جو اسے بلا تاخیر دیا جا رہا ہے۔ ایس پی پٹرولنگ نے کہاکہ ترقیوں کا مقصد پولیس فورس کے مورال کو بلند کرنا،سروس ڈیلیوری بہتر بنانا ہے۔