پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد(بیورورپورٹ) پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں منظور پشتین کے خلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمے کے معاملے پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پی ٹی ایم رہنما کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔منظورپشتین کوخصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیاگیا ، جہاں پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔وکیل کی جانب سے عدالت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ منظور پشتین  کا جسمانی ریمانڈ نہیں بنتا۔ ہمارا حق ہے جلسہ کرنا ۔ بلوچستان میں منظور  پشتین  کی گاڑی پر فائر کی گئی۔   بلوچستان سے اغوا کیا گیا  3دن بعد آج پیش کیا گیاہے۔بعد ازاں  عدالت نے منظور پشتین کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept