برطانیہ میں یورپ کی بڑی مساجد میں سے ایک کو بم کی اطلاع پر خالی کروالیا گیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں یورپ کی سب سے بڑی مساجد میں سے ایک کو پولیس نے بم کی اطلاع پر خالی کروا کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے ٹاور ہیملٹس میں واقع 7 ہزار نمازیوں کی گنجائش رکھنے والی ایسٹ لندن مسجد کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ مسجد کے اندر بم موجود ہے۔نامعلوم جانب سے کی گئی ای میل میں کہا گیا تھا کہ مسجد میں موجود بم کو عین نماز کے دوران دھماکے سے اُڑا دیا جائے گا جب وہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔پولیس نے مسجد کو خالی کرالیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مکمل تلاشی لی۔ کوئی بم یا بارودی مواد نہ ملنے پر مسجد کو کلیئر قرار دیدیا گیا تاہم اس دوران نماز کا وقت نکل گیا۔میٹ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسجد کو موصول ہونے والے دھمکی آمیز پیغام کی تحقیقات جاری ہیں۔مشرقی لندن میں ہی ایک پرائمری اسکول کو بھی دھمکی اسلامک فوبک  آمیز خط موصول ہونے پر خالی کرالیا گیا تاہم اسکول سے بھی کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept