سونا مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا، عالمی سطح پر قیمت مستحکم

 کراچی(بیورورپورٹ) سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ میں مستحکم ہے، تاہم مقامی سطح پر سونے کے نرخوں  میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2050ڈالر کی سطح پر مستحکم  ہے۔جمعہ کے روز عالمی مارکیٹ کے برعکس  مقامی صرافہ بازاروں میں 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کی کمی سے 218600 روپے ہو گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 257روپے کی کمی سے 187414روپے کی سطح پر آگئی۔دریں اثنا ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی رد و بدل کے 2229.08روپے پر مستحکم ہے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept