وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان سے چیئرمین پولیو اوور سائیٹ بورڈ ڈاکٹر کرس ایلس کی ملاقات

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان سے چیئرمین پولیو اوور سائیٹ بورڈ ڈاکٹر کرس ایلس کی ملاقات!ملاقات کے دوران پاکستان 🇵🇰میں پولیو کے خاتمے کیلئے کیے جانے والے اقدامات، سروائیکل کینسر کی روک تھام اور غزائی قلت پر قابو پانے کے اقدامات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ "پاکستان 🇵🇰سے پولیو کے مکمل خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے، ہائی رسک ایریاز میں ایک مربوط اور موثر حکمت عملی تشکیل دی ہے، حالیہ مہم کے دوران 44 ملین بچوں کی ویکسینیشن کی گئی ہے۔ڈاکٹر کرس ایلس نے پولیو کے خلاف پاکستان 🇵🇰کے اقدامات کو سراہا۔

ڈاکٹر ندیم جان نے مزید کہا کہ 👇

▪️ روٹین امیونائزیشن کو بھی مضبوط بنا رہے ہیں۔

▪️ مارچ 2024 میں سروائیکل کینسر کی ویکسین کا باقاعدہ آغاز کر رہے ہیں۔

▪️ سیلاب سے متاثرہ مراکزِ صحت کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔

▪️ ملک میں غذائی قلت پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept