اسرائیلی بمباری میں غزہ کی 650 سال پرانی العمری مسجد شہید

اسرائیلی فوج نے بمباری کرکے غزہ کی سب سے قدیم 650 سال پرانی العمری مسجد شہید کردی۔غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں تاریخی اہمیت اور قومی ورثے کی حیثیت کی حامل کئی مساجد کو شہید کردیا گیا ہے جبکہ سوا سو سے زائد مساجد کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری کرکے غزہ کی سب سے قدیم اور سب سے بڑی العمری مسجد کو شہید کردیا، یہ مسجد 650 سال پہلے تعمیر ہوئی تھی۔سماجی سوشل سائٹ ایکس پر قدس نیوز نیٹ ورک نے اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والی العمری مسجد  کی تصاویر شائع کردی ہیں جس کی تصدیق الجزیرہ نے بھی کی ہے۔یاد رہے کہ اسرائیلی فوج کی غزہ میں جاری بمباری سے جہاں ہزاروں گھر تباہ ہوئے، مساجد شہید ہوئیں تو وہیں غزہ کے قدیم ثقافتی مقامات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔Heritage for Peace نامی ادارے کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک غزہ کے 100 سے زائد ثقافتی مراکز تباہ ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 17 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 46 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept