قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
کوئنز ٹاؤن(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔کپتان ندا ڈار پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے والی کھلاڑی بن گئیں۔ ندا ڈار نے آج اپنے کیریئر کا 141 ویں ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلا۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں اپنے نام کیا۔