انڈر-19 ایشیاکپ؛ پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
انڈر-19 ایشیاکپ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتا سعد بیگ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے میچ کامیابی سمیٹ کر جیت کر تسلسل کو برقرار رکھیں۔اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان ادے سہارن نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے تاکہ بڑا ہدف دے سکیں۔دوسری جانب گروپ بی کی دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کرچکی ہیں۔
پاکستان اسکواڈ
کپتان سعد بیگ، شاہ زیب خان، اذان اویس، شمائل حسین، ریاض اللہ، عرفات منہاس، علی اسفند، عامر حسن، عبید شاہ، محمد ذیشان، طیب عارف، نجب خان، نوید احمد خان، احمد حسین، خبیب خلیل
بھارت کا اسکواڈ
کپتان ادے سہارن، ارشین کلکرنی، آدرش سنگھ، رودر پٹیل، سچن داس، مشیر خان، ارویلی اویناش، سومی پانڈے، مروگن ابھیشیک، راج لمبانی، نمن تیواری، پریانشو مولیا، آرادھیا شکلا، انیش مہاجن، دھنوش گوڑا