شوکت ترین سینیٹ کی نشست سے مستعفی

 سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نےسابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کاسینیٹ کی رکنیت سےاستعفیٰ منظور کر لیا۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی عراق سے دبئی پہنچے جہاں شوکت ترین نے ان سے ملاقات کی۔ شوکت ترین نے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شوکت ترین نے سیاست اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سال مالی اور صحت کے لحاظ سے بہت مشکل رہے، کووڈ بھی ہوا لہذا اہلخانہ اور دوستوں کے مشورے سے پی ٹی آئی اور سینیٹ رکنیت دونوں چھوڑ رہا ہوں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept