کوئی جیل سے نکلنے اور کوئی جیل سے بچنے کیلیے الیکشن لڑ رہا ہے، بلاول

کوہاٹ(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوئی جیل سے نکلنے کے لیے اور دوسرا جیل جانے سے بچنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہے۔کوہاٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ ہم ذوالفقار بھٹو کے کیس کو دوبارہ کھولنا چاہتے ہیں، کیس میں آئینی و قانونی غلطیاں ہیں، ان کو درست کیا جائے، اس قتل میں جو ملوث اور سہولت کار تھے، وہ اس موقع کا فائدہ اٹھاکر اپنے اداروں سے اپنے ہاتھوں سے وہ خون دھونے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بتانا پڑے گا اس جرم میں ملوث سہولت کار کون تھے، اس کیس میں ملوث تمام سہولت کار اس ملک کے مجرم ہیں، تاریخ بتائے گی کہ مسلم امہ کے قائد کو پھانسی پر کیوں چڑھایا گیا، ہم عوام پر بھروسہ رکھتے ہیں، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نفرت کی سیاست نہیں کرتے، دوسری جماعتیں اپنے ذاتی مسائل کے حل کےلئے الیکشن لڑ رہے ہیں، جبکہ میں عوامی مسائل کے حل کے لیے الیکشن لڑ رہا ہوں، کوئی الیکشن جیل سے نکلنے کے لیے اور دوسرا جیل جانے سے بچنے کے لیے الیکشن لڑ رہا ہے، ہمارا مقابلہ ان سیاستدانوں سے نہیں غربت اور مہنگائی سے ہے، ہم رکیں گے اور بھاگیں گے نہیں، ہم عوام کے پاس جائیں گے،پی پی کامیاب ہوگی۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept