گمبھیر سری سانتھ لڑائی؛ ہربھجن نے سفارتی اندازا اپنالیا

سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر اور فاسٹ بولر سری سانتھ کی لڑائی پر ہربھجن سنگھ نے سفارتی انداز اپنالیا۔لیجنڈز لیگ کرکٹ کے دوران پریس کانفرنس کے دوران سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ سے سوال کیا گیا کہ وہ دونوں کرکٹرز کے درمیان تنازع پر کیا رائے دیں گے؟۔ ہربھجن نے فلمی لائن کو دہراتے ہوئے کہا کہ “بڑے بڑے شہروں میں چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں”۔سابق کرکٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماضی میں سری سانتھ کو آئی پی ایل میچ کے دوران میدان پر مارے گئے تھپڑ کو بھی یاد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے کہ قصور میرا تھا، مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ دونوں کرکٹرز کے درمیان تنازع کی صحیح وجہ تاحال نہیں معلوم ہے اور وجہ سے وہ کسی رائے کا اظہار نہیں کرنا چاہتے۔قبل ازیں گزشتہ دنوں سری سانتھ کو میدان پر گوتم گمبھیر سے لڑائی کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیو اَپ لوڈ کرنے پر لیجنڈز لیگ کے کمشنر نے قانونی نوٹس بھجوادیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ فاسٹ بولر نے آن فیلڈ امپائرز کو میدان پر گمبھیر کی طرف سے کسی بھی طرح کے نامناسب الفاظ کے استعمال کی اطلاع نہیں دی جبکہ سری سانتھ نے سوشل میڈیا پر معاملے کے اپنے پہلو کی وضاحت کی۔بھارت میں جاری لیجنڈز لیگ کے دوران گجرات جائنٹس اور انڈیا کیپٹلز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں گمبھیر نے سری سانتھ کو ایک چھکا اور چوکا لگایا بعدازاں اگلی بال ڈاٹ کھیلی جس پر فاسٹ بولر ری ایکشن دیا تھا، جس کے دونوں کرکٹرز ایک دوسرے سے میدان پر الجھ پڑے تھے۔فاسٹ بولر اپنے ہم وطن گوتم گمبھیر پر الزام عائد کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا اَپ لوڈ کی تھی جس میں وضاحت دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ میچ کے دوران تلخ کلامی کے دوران اوپنر مسلسل مجھے ف ک آف! فکسر کہہ کر مخاطب کرتے رہے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept