تاجروں کی گیس قیمت مزید بڑھانے پر آفس گھیراؤ کی دھمکی

اسلام آباد(بیورورپورٹ) تاجر تنظیموں نے گیس کی قیمت مزید بڑھائی گئی تو اوگرا کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کردیا۔آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد سمیت دیگر تاجر تنظیموں نے سوئی گیس کی ایڈیشنل سیکیورٹی طلب کرنا غیر قانونی قرار دیتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاجر تنظیموں نے گیس کی قیمت مزید بڑھائی گئی تو اوگرا کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کردیا۔صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری و کنوینیئر خالد چوہدری نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں گیس کی قیمت میں کئی سو گنا اضافہ کیا گیا ہے جس سے کمرشل استعمال کرنے والوں کی چیخیں نکل گئی ہیں۔ روٹی کی قیمت میں اسی وجہ سے اضافہ ہوگیا ہے، اب سوئی نادرن نے گیس کے بلوں کی مناسبت سے کمرشل کنکشن ہولڈرز سے مزید سکیورٹی کی رقم طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گیس ایڈیشنل سکیورٹی طلب کرنا غیر قانونی ہے، سوئی نادرن والوں کے پاس سیکیورٹی کی مد میں اربوں روپے جمع ہیں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept