پرتھ اسٹیڈیم میں پاکستانی شائقین کیلیے مخصوص اسٹینڈ قائم

پرتھ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی شائقین کے لیے پرتھ اسٹیڈیم میں مخصوص ’’پاکستان اسٹینڈ‘‘ بنا دیا گیا، پاکستان ڈریسنگ روم کے گرد 2 اسٹینڈز کو پاکستان بے قرار دیا گیا ہے۔پاکستان بے کو الکوحل فری زون قرار دیا گیا ہے جس میں فینز کے لیے چائے، حلال فوڈ اور دیسی کھابے دستیاب ہوں گے۔کرکٹ آسٹریلیا نے میچ کے پہلے روز پاکستانی شائقین کے لیے خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا ہے۔ واک کے شرکاء مشہور سلانی ایونیو سے پرتھ اسٹیڈیم پہنچیں گے۔ فاسٹ باولر حسن علی اور نوجوان کرکٹر صائم ایوب نے پاکستانی فینز سے واک میں شرکت کی درخواست کی۔میچ کا ٹکٹ 30 ڈالر تاہم پاکستان بے کی ٹکٹ رعائیتی نرخوں پر بھی دستیاب ہیں۔ چار سال سے کم عمر بچوں کا اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہے جبکہ چار سے 15 سال تک کے بچوں کے لیے ٹکٹ کی قیمت 10 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا آمد کے بعد ویسٹ ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی فروخت میں نمایاں تیزی دیکھی گئی ہے۔ اب تک میچ کی 18 ہزار سے زائد ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں، میچ کی تمام ٹکٹیں ٹکٹ ماسٹر ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو پر دستیاب ہیں۔دونوں ٹیمیں بینو قادر ٹرافی کے لیے 14 دسمبر سے پرتھ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept