چینی، یوریا کھاد و دیگر ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ ناکام
اسلام آباد(بیورورپورٹ) ایف سی بلوچستان کی کسٹمز و دیگر اداروں نے چینی، یوریا کھاد و دیگر ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔ایف سی بلوچستان کی کسٹمز و دیگر اداروں کے ہمراہ مستونگ، نوشکی، ڈیرہ مراد جمالی کے مختلف علاقوں میں انسداد ِاسمگلنگ کی 6 کارروائیوں میں 11 ہزار کلو گرام سے زائد چینی، 30 ہزار یوریا کھاد کی بوریاں ودیگر ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا ضبط شدہ آشیاء میں سگریٹس، گٹکا، کپڑا، ٹائرز، گاڑیوں کا آئل و دیگر اشیا شامل تھیں جن کی مالیت کروڑوں میں لگائی گئی ہے۔اسمگلرز یہ اشیا ٹرکوں اور مسافر بسوں میں چھپا کراسمگل کر رہے تھے، اشیا ضبط کرکے کسٹمز حکام کے حوالے کر دی گئیں۔ لکپاس پر انہی اسمگلرز کی جانب سے اب روڈ بلاک کر دیا گیا ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ ان کی پکڑی گئی اشیا کو چھوڑا جائے۔ذرائع کے مطابق ایف سی بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر بسوں کو چیک کیا تو اس میں چینی، یوریا کھاد اور دیگر ممنوعہ اشیا پکڑی گئیں۔