حج درخواستوں کی وصولی کی مدت 10روز بڑھائی جا رہی ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کی مدت 10روز بڑھائی جا رہی ہے، تاریخ میں توسیع کا اعلان آج کر دیا جائے گا۔وفاقی وزیر انیق احمد نے کہا کہ سرکاری ریگولر حج اسکیم اور اسپانسر شپ اسکیم کے تحت مزید 10 روز تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔وفاق وزیر کا کہنا تھا کہ حج پیکج ایک لاکھ روپے کم کرنے کے باوجود درخواستوں کی کم وصولی باعث حیرت ہے، ملک کے معاشی حالات کے سبب حج درخواستیں کم جمع کروائی گئیں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept