سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی پر فرد جرم آج عائد کی جائیگی

راولپنڈی(بیورورپورٹ) سائفر کیس میں سابق چئیرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی پر فرد جرم آج عائد کی جائے گی۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین کریں گے۔سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل کے کمیونٹی سینٹر میں کی جائے گی۔ ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر استغاثہ کے گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ کو اڈیالہ جیل میں ٹرائل کے دوران خصوصی عدالت پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ملزمان کو گزشتہ سماعت پر مقدمہ کی نقول تقسیم کر دی گئی تھیں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept