ڈی آئی خان؛ خودکش حملے میں 3 سکیورٹی اہل کار شہید، 12 زخمی

ڈی آئی خان(بیورورپورٹ) دہشت گردوں کے خودکش حملے میں 3 سکیورٹی اہل کار شہید اور 12 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق  ڈی آئی خان میں درابن اسکول میں رہائش پذیر سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا اور رات 3 بجے خود کش گاڑی اسکول کی عمارت سے ٹکرا دی ، جس کے نتیجے میں عمارت گر گئی۔خود کش حملے میں 3 سکیورٹی اہل کار شہید اور 12 زخمی ہو گئے۔ پولیس کنٹرول روم کے مطابق درابن اسکول میں فورسز کے جوان رہائش پذیر تھے ۔ دھماکے کے بعد دہشت گرد عمارت میں گھس گئے۔  دریں اثنا دہشت گردوں نے اسکول سے متصل تھانہ درابن پر بھی حملہ کیا ، جہاں پولیس اور فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی۔واقعے کے بعد درابن میں آج تمام بازار اور مارکیٹیں بند کردی گئیں جب کہ تحصیل درابن میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز بھی تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept