کلاؤن فِش، اپنی مرضی سے جنس تبدیل کرنے والی مچھلی
دنیا میں ویسے تو اور بھی ایسے جاندار ہیں جو اپنی جنس کو تبدیل کرسکتے ہیں لیکن کلاؤن فِش میں یہ خصوصیت ایک اور وجہ کی بنا پر اسے دوسرے جانداروں سے ممتاز بناتی ہے۔کلاؤن فِش اپنی مرد جنس کو مادہ میں تبدیل کرتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اس کا ایک گروپ نسل کو آگے بڑھانے کا کام جاری رکھ سکے۔کلاؤن فِش اس لحاظ سے دوسروں منفرد ہے کہ اس کا یہ عمل عمر یا جسامت کے لحاظ سے پہلے سے متعین نہیں ہوتا بلکہ یہ نسل بڑھانے کی سماجی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی جنس تبدیل کرتی ہے۔کلاؤن فش سمندری انیمونز (پھول کی طرح دیکھنے والے سمندری جانداروں) کے درمیان گروہوں کی صوعرت میں رہتی ہیں۔ ایک گروہ ایک بالغ نر، ایک بالغ مادہ اور بہت سی چھوٹی نر کلاؤن فِش پر مبنی ہوتا ہے جو جنسی طور پر بالغ نہیں ہوتیں۔جب مادہ مچھلی مر جاتی ہے تو اس کا مرد ساتھی اپنی جنس بدل کر اس کی جگہ لے لیتا ہے تاکہ گروہ میں موجود باقی کلاؤن فِش میں سے کوئی ایک بالغ نر نسل بڑھانے کی ذمہ داری سنبھال لے۔