نجکاری بورڈ نے مینر اینڈ پروسیجررولز 2023 کے مسودے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(بیورروپورٹ) نجکاری کمیشن بورڈ نے مینر اینڈ پروسیجر رولز 2023 کے مسودے کی منظوری دے دی۔نجکاری کمیشن بورڈ نے پرائیویٹائزیشن کمیشن گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ایگریمنٹ موڈ مینر اینڈ پروسیجر رولز 2023 کے مسودے کی منظوری دے دی۔نگران وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد کی زیر صدارت اجلاس نے جولائی 2013ء تا جون 2022ء کا آڈٹ مکمل کرنے کیلیے آڈٹ فرم کے کنٹریکٹ میں بغیر اضافی فیس کے 6 ماہ کی توسیع کی منظوری بھی دی۔بورڈ نے او جی ڈی سی ایل کے 10فیصد حصص کی پٹرولیم ڈویژن کے نام پر منتقلی کے فیصلے کو کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کو بھیج دیا۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept