جی سماجی تنظیم سمائلی ورلڈ کے زیر اہتمام اسپیشل بچوں کے لیے فیسٹول کا انعقاد

گجرات(بیورورپورٹ) نجی سماجی تنظیم سمائلی ورلڈ کے زیر اہتمام اسپیشل بچوں کے لیے فیسٹول کا انعقاد کیا گیا، ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے بطور مہمان خصوصی شرکت، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے خطاب کرتے ہوئے کہا اسپیشل بچوں کے ضلعی انتظامیہ اسپیشل بچوں کی فلاح و بہبود، تعلیم کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، نجی ادارے بھی اسپیشل بچوں کی تعلیم کے لیے بہترین اقدامات کررہے ہیں ضلع انتظامیہ اسپیشل بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے افراد، اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ اسپیشل بچوں صلاحیت میں کسی سے کم نہیں ہیں اللہ نے اسپیشل بچوں کو بہت سی خصوصیات سے نوازا ہے، تھوڑی سی شفقت اور دیکھ بھال سے ان بچوں کو معاشرے کا باعزت شہری اور اچھا روزگار کمانے کے قابل بنایا جاسکتا ہے، سرکاری اداروں اور پرائیویٹ اداروں میں اسپیشل افراد کے مخصوص کوٹہ پر بھرتی یقینی بنائی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ اسپیشل بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept