ایلون مسک 100 ملین ڈالر سے یونیورسٹی قائم کریں گے

ٹیکساس(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک نے اپنی یونیورسٹی کھولنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس کے لیے 10 کروڑ ڈالر کا فنڈ مختص کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپیس ایکس اور ٹیسلا جیسے کامیاب اداروں کے مالک ایلون مسک ایک نئے پروجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے جا رہے ہیں۔ایلون مسک ایک ایسی یونی ورسٹی قائم کرنے جا رہے ہیں جہاں ذہین طلبا کے تعلیم کے حصول میں پیسا رکاوٹ نہ ہو۔ ابتدائی مرحلے میں وہ امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک اسکول کھولیں گے۔اس اسکول کا نصاب جہاں روایتی مضامین کا احاطہ کرے گا وہیں غیر روایتی طریقۂ تعلیم پر بھی مشتمل ہوگا۔ اس اسکول کو بعد میں یونی ورسٹی کا درجہ دیا جائے گا۔اسکول کے قیام کے لیے ایلون مسک نے اپنی فاؤنڈیشن کو 10 کروڑ ڈالر کا عطیہ دیا ہے اور یہ بات ان کے ٹیکس گوشواروں سے ثابت ہوئی ہے۔ ایلون مسک جلد ہی اپنے اس نئے پروجیکٹ سے متعلق آگاہ کریں گے۔

 

 

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept