بھارتی ٹیم میں اب کوئی کھلاڑی ’’نمبر 7‘‘ جرسی نہیں پہن سکے گا، مگر کیوں؟
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے انوکھا قدم اُٹھالیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی20، ون ڈے ورلڈکپ جتوانے والے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 7 نمبر جرسی کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔0رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بورڈ کے فیصلے کے بعد موجودہ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی جرسی نمبر 7 نہیں پہن سکے گا۔اس سے قبل لیجنڈری بلےباز سچن ٹنڈولکر کو انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھارتی بورڈ نے جرسی نمبر 10 کو بھی ریٹائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کو ہدایت کردی ہے کہ وہ جرسی نمبر 10 اور 7 نہ لیں، فاسٹ بولر شاردول ٹھاکر نے مختصر مدت کیلئے جرسی نمبر 10 کا انتخاب کیا تھا بعدازاں انہوں نے نمبر تبدیل کرلیا۔