چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات ختم، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر آج ہی سماعت کا امکان

اسلام آباد(بیورورپورٹ) چیف جسٹس آف پاکستان سے چیف الیکشن کمشنر کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات ختم ہوگئی، جس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا گیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی شریک ہوئے جب کہ اس موقع پر اٹارنی جنرل بھی موجود تھے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ججز کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناع سے متعلق آگاہ کیا۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرصدارت اجلاس ختم ہوگیا ہے، جس کے بعد عام انتخابات سے متعلق ایک گھنٹے میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔ یہ بھی  الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس کے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں چلینج کیے جانے کا امکان ہے، جس پر سپریم کورٹ بینچ تشکیل دیا اور درخواستوں کو سماعت کیلیے آج ہی مقرر کیا جائے گا۔ سیاسی جماعتوں کا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر فریق بننے کا فیصلہ اُدھر پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر فریق بنتے ہوئے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آئی پی پی کے رہنما جہانگیر ترین اور علیم خان بھی فریق بنتے ہوئے رٹ دائر کریں گے۔8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے مسلم لیگ(ن) نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع  کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے پارٹی کو گرین سگنل دے دیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کی لیگل ٹیم نے پٹیشن تیار کرنا شروع کر دی۔پاکستان مسلم لیگ ق نے چوہدری شجاعت کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر کے جوڈیشل یا سول ہونے کے کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔بلوچستان عوامی پارٹی نے عام انتخابات کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کرلیا، سربراہ بی اے پی خالد مگسی نے لیگل ٹیم کوپٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کردی۔ پارٹی سربراہ کی ہدایت پر قانونی ٹیم کیس میں فریق بنانے درخوست تیار کررہی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے عام انتخابات ایگزیکٹو سے کروانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کردی کی تھی، جس کے بعد آج لاہور ہائی کورٹ نے عام انتخابات کےلیے  بیورورکریسی کی خدمات کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل  دے دیا ہے۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ 18 دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا ۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept