عامر جمال ٹیکسی ڈرائیور سے پاکستانی کرکٹ اسٹار بن گئے

لاہور(بیورورپورٹ)عامر جمال ٹیکسی ڈرائیور سے پاکستانی کرکٹ اسٹار بن گئے۔پرتھ ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر کی کہانی انتہائی متاثر کن اور جدوجہد سے بھرپور ہے، انھوں نے کرکٹ کے ابتدائی ایام بہت مشکل میں گزارے، وہ اس دوران ٹیکسی بھی چلاتے رہے۔میانوالی سے تعلق رکھنے والے بولر نے پی سی بی کے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ گھر چلانے کے لیے صبح اور شام کو پرائیویٹ ٹیکسی چلاتے رہے۔انھوں نے بتایا کہ وہ دوپہر میں کرکٹ کھیل کر اپنے کھیل میں نکھار لانے کی کوشش کرتے رہے، زیادہ حوصلہ افزائی نہ ہونے پر ایک بارکلب کرکٹ کھیلنے آسٹریلیا بھی گئے، پھر گریڈ2 کھیلنے کی خاطر واپس آئے تو موقع نہیں مل پایا، مشکلات سے ہمت ہارنے کے بجائے مزید محنت کی، وہ پاکستان کے تربیتی کیمپ میں بطور نیٹ بولر بھی شامل رہے،ان کے مطابق جب پہلی بار ٹیم میں شمولیت کا سنا تو یقین نہیں آیا تھا۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept