معصوم بچوں سمیت 150 شہداء کے خون کو کبھی بھلایا نہیں جا سکے گا ، سائرہ بانو
اسلام آباد( بیورورپورٹ)سابقہ ممبر قومی اسمبلی سائرہ بانو کا سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی 9وین برسی کے موقع پر شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی۔ سانحہ اے پی ایس کی 9ویں برسی پر اپنی طرف سے اور اپنی پوری جماعت کی طرف سے تمام شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتی ہوں،والدین ہونے کے ناطے یہ ایک ایسا سانحہ ہے جسے یاد کرکے دل خون کے آنسو روتا ہے، 132 معصوم بچوں سمیت 150 شہداء کے خون کو کبھی بھلایا نہیں جا سکے گا ، 9 سال گزرنے کے بعد بھی اے پی ایس شہدا کے ورثہ انصاف کے طلبگار ہیں جو کہ ہمارے ایک نام نہاد آزاد نظام سسٹم پر ایک سوالیہ نشان ہے، آج تک نہ ہی ورثاء کو انصاف ملا ہے نہ ہی اس ملک سے دہشتگردوں کا خاتمہ ہوا بلکہ روز بروز اس میں اضافہ ہی دیکھنے کو مل رہا ہے، نیشنل ایکشن پلان پر ان 9 سالوں میں کتنا عمل ہوا ہے اس کو قوم کے سامنے رکھنا چاہیے، اگر نیشنل ایکشن پلان پر بھرپور عمل درآمد ہوتا تو ڈیرا اسماعیل خان جیسے واقعات رونما نہ ہو رہے ہوتے،ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے سے ہی شہدا کے خون سے انصاف ہو گا ۔