آصف زرداری کی پی ٹی آئی سے انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کی ہدایت

 پشاور(بیورورپورٹ)سابق صدر آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں پارٹی رہنماؤں کو پی ٹی آئی سے انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کی ہدایت کردی۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے گورنر ہاؤس پشاور میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں الیکشن کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو پی ٹی آئی سے انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کی ہدایت کردی۔آصف علی زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیگر جماعتوں سے اتحاد کا فیصلہ صوبائی قیادت کرے گی۔ انہوں نے پارٹی میں اختلافات جلد ختم کرنے کی ہدایات بھی دیں۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept