بابر کی ٹیسٹ فارم پر سوالیہ نشان لگ گیا، گزشتہ 6اننگز میں 148رنز

لاہور(بیورورپورٹ) بابر اعظم کی ٹیسٹ فارم پر سوالیہ نشان لگ گیا، وہ گذشتہ 6اننگز میں 24.66کی اوسط سے 148رنز بنا سکے۔بابر اعظم کی ٹیسٹ فارم پر سوالیہ نشان لگ گیا، انھوں نے اپنی گذشتہ 6اننگز میں 24.66کی اوسط سے 148رنز بنائے ہیں،اس میں کوئی بھی ففٹی شامل نہیں۔نیوزی لینڈ کیخلاف کراچی ٹیسٹ میں بابر نے 24اور 27کی اننگز کھیلیں،سری لنکا کیخلاف گال ٹیسٹ کے دوران پہلی باری میں 13اور دوسری میں 24رنز بنائے،کولمبو میں ایک ہی اننگز کھیلی اور 39رنز اسکور کیے۔گزشتہ روز پرتھ ٹیسٹ میں ایک بار پھر بابر بڑا اسکور نہیں کرپائے اور 21رنز بناکر مچل مارش کی گیند پر الیکس کیری کا شکار بن گئے۔یاد رہے کہ بابر اعظم نے پرتھ ٹیسٹ سے قبل 49ٹیسٹ میں 47.74کی اوسط سے 3772رنز اسکور کیے ہیں۔

 

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept