بچے پیدا کریں ورنہ نسل ختم ہوجائے گی،ایلون مسک کا اٹلی کی ماؤں سے مطالبہ

روم(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک نے اٹلی میں کم شرح پیدائش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ نقل مکانی کے باعث بڑھتی ہوئی آبادی اصل آبادی نہیں۔ مقامی آبادی آپ کی نسل چلاتی ہے۔ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے اٹلی کی ماؤں کو خبردار کیا کہ اگر انھوں نے زیادہ سے زیادہ بچے پیدا نہیں کیے تو ان کی اپنی نسل مٹ جائے گی اور اصل اطالوی ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملیں گے۔ایلون مسک نے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کی برادرز آف اٹلی پارٹی کی جانب سے منعقدہ کردہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ٹلی کی کم شرح پیدائش سرمایہ کاروں کو روک سکتی ہے۔ایلون مسک نے خبردار کیا کہ اصل آبادی وہ ہوتی ہو جو مقامی ہو۔ نقل مکانی کرکے اٹلی میں آباد ہونے والے وارث نہیں۔ اطالیوں کو اپنی نسل بچانے کے لیے زیادہ بچے پیدا کرنا ہوں گے۔ایلون مسک نے کہا کہ وہ قانونی طور پر ہجرت کر کے آنے والوں کے حق میں ہیں اور تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ ایماندار اور محنتی افراد کو خوش آمدید کہیں چاہے وہ کسی بھی ملک سے آرہے ہوں۔

 

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept