نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم گجرات میں شہید ڈاکٹر ذیشان کے گھر پہنچ گئے
لاہور(نمائندہ خصوصی)نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم گجرات میں شہید ڈاکٹر ذیشان کے گھر پہنچ گئے۔پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اہل خانہ سے شہید ڈاکٹر ذیشان کے قتل پر اظہار افسوس اور تعزیت کیا۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہید ڈاکٹر ذیشان کے درجات بلند فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ شہید ڈاکٹر ذیشان کے اہل خانہ کو یہ غم برداشت کرنے کی ہمت عطاء فرمائیں۔ چند روز قبل شہید ڈاکٹر ذیشان کو گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ پولیس جلد شہید ڈاکٹر ذیشان کے قاتلوں کو ڈھونڈ کر کیفر کردار تک پہنچائے گی۔ شہید ڈاکٹر ذیشان کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے آئی جی کو شہید ڈاکٹر ذیشان کے قاتلوں کی جلد نشاندہی کرکے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ دکھی انسانیت کے مسیحا شہید ڈاکٹر ذیشان کو اپنے ظلم کا نشانہ بنانے والوں کو جلد قانون کی گرفت میں لائیں گے۔