پٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود سبزیوں کی مہنگی قیمتیں برقرار

راولپنڈی(بیورورپورٹ) پٹرول کی قیمت میں 14 روپے لیٹر کمی سے بھی مہنگائی کی شدت میں کمی نہ آسکی۔مہنگائی کی شدید لہر کے اثرات اتوار بازار تک بھی پہنچ گئے ہیں جہاں سستی اشیائے ضروریہ خریدنے آنے والے صارفین زیادہ قیمت سن کر غصے میں لال پیلے ہونے لگے۔راولپنڈی کے اتوار بازار میں ادرک 450،پیاز 200،آلو 100، ٹماٹر 100روپے،بند گوبھی 120 روپے، لہسن 500 روپے کلو میں فرخت ہو رہا ہے۔شہری مہنگی دام سن کر سخت غصے کا اظہار کرنے لگے ۔ ان کا کہنا ہے کہ خریدار آخر جائیں تو کہاں جائیں۔اتوار بازار خریداری کے لیے آنے والوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت کم ہوئی مگر اوپن مارکیٹ میں مہنگائی میں کمی نہ آسکی۔اتوار بازار میں فروٹ کے ریٹ بھی کم نہیں ہوئے۔ سیب 150 سے 300 روپے کلو ملا تو انار350 روپے کلو اور انگور 200 سے 350 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

تبصرہ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept